امریکی ریاست ہوائی کے جنگل میں لگی آگ سے اب تک سینکڑوں افراد لاپتہ


واشنگٹن: امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں لگی آگ کے باعث اب تک 385 افراد لاپتہ اور 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماؤ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے بتایا کہ حکام نے 3 ہزار افراد کو ریسکیو کیا ہے تاہم ابھی بھی 385 افراد لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے جنگل میں 8 اگست کو آگ بھڑک اٹھی جس سے 115 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا: مرحوم صدر معمر قذافی کا ہم شکل دیکھ کر لوگ جذباتی ہو گئے

واضح رہے کہ ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت قرار دی گئی تھی۔ جزیرے میں آگ لگنے کے باعث 3 ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں اور 6 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں