چین میں برف کا باربی کیو متعارف


نانچانگ: چین میں پتھروں کی ہانڈی کے بعد اب برف کا باربی کیو اسٹریٹ فوڈ کے طور پر مقبول ہو رہا ہے۔

چین میں آئس کیوبز کو چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ پکانے کی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اس سے قبل چین میں تلے ہوئے پتھر مشہور ہوئے تھے اور اب بار بی کیو آئس کیوبز سے چینی شہری لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

چین کے جیانگ شی صوبے کے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر برف کو گِرل پر پکانے کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں  بڑے آئس کیوبز کو کھلی گرل پر چٹنیوں اور مصالحوں کے ساتھ پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر یہ گرمی کے دنوں میں مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں