سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

پرویز الہٰی

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دوبارہ گرفتاری کے بعد اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اسلام آباد مجسٹریٹ کے احکامات پر تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا اور پمز اسپتال میں طبی معائنے کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات کے بعد پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر لاہور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزالہی کو 30 دن نظربند رکھنے کے احکامات جاری

پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جانا تھا جس کے  پیش نظر جیل کے باہر اور اندر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایلیٹ کمانڈوز کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا گیا تاہم آخری وقت میں انہیں اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

ایم پی او آرڈر میں لکھا گیا کہ چودھری پرویز الہیٰ امن و امان کی صورت حال خراب کرسکتے ہیں، ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نے نظر بند کرنے کی سفارش کی۔ جس پر  30 دن نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔


متعلقہ خبریں