پیٹرول کی اصل قیمت کیا ہے؟بحث چھڑ گئی

پٹرول

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد یہ بحث  چھڑ گئی ہے کہ پیٹرول کی اصل قیمت کیا ہے اور حکومت اس پر کتنا ٹیکس لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر پیٹرول کی تازہ ترین فی لیٹر قیمت کو دیکھا جائے توآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 305.36 روپے میں سے ایندھن کی ایکس ریفائنری فی لیٹر قیمت 228.59 روپے بنتی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ

اس کے بعد اگلا بڑا حصہ حکومتی ٹیکس کا ہے جسے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کہا جاتا ہے۔ یہ ہے تو ٹیکس ہی مگر اسے سیلز ٹیکس کا نام نہ دینے کی وجہ وفاقی حکومت کا یہ رقم خود جمع کرنا ہے۔

قیمت میں تیسرا حصہ ان اخراجات کا ہے جو ایندھن کی ترسیل، اسے فروخت کرنے والے ادارے اور پیٹرول پمپ ڈیلران کے کمیشن کی مد میں آتا ہے۔ ان تمام اخراجات کو اکٹھا کریں تو صارف فی لیٹر 16.77 روپے اس مد میں ادا کر رہا ہے۔

قیمتیں بڑھنے کے باوجود پٹرول پمپس پر مقررہ نرخ سے زائد وصولی

حکومتِ پاکستان نے رواں برس جولائی میں آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس کے تحت ایک لیٹر پر پی ڈی ایل کی مد میں 60 روپے وصول کیے جانے ہیں۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے میں پی ڈی ایل کی شرح اس ہدف تک پہنچ گئی ہے یعنی اب پاکستانی عوام ہر ایک لیٹر پیٹرول خریدنے پر حکومت کو 60 روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں