بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، سارو گنگولی

ganguly

پاکستان کا شاندار کم بیک سارو گنگولی نے یوٹرن لے لیا


سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اعتراف کیا ہے کہ بابراعظم ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ٹیم انڈیا کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پرویڈیو وائرل ہورہی ہے  جس میں سارو گنگولی نے ٹیم انڈیا کیلئے بابراعظم کو اصل چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں بھارتی بائولرز کو پاکستانی کپتان کیخلاف کڑی لائن لینتھ پر بالنگ کرنا ہوگی ورنہ وہ انکے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

گنگولی نے کہا کہ بابراعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں جس میں کسی کو کوئی شک نہیں لیکن ہمارے بائولنگ اٹیک میں بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج جیسے بائولرز موجود ہیں جو انکے خلاف اٹیک کرسکتے ہیں۔

انہوں نے پاکستان بائولنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی موجودگی میں پاکستان کا مضبوط بولنگ اٹیک ہے جس سے ٹیم انڈیا کو ہوشیار رہنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں