ایشیا کپ، پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ


آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث متاثر ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پاک بھارت میچ سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں 80 فیصد بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ شائقین 2 ستمبر کو پالی کیلے میں موسم کی بہتری کیلئے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 30 اگست (کل) سے ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔


متعلقہ خبریں