بابر پاکستان کیلئے رنز بنانے کی مشین، بھارتی صحافی نے انڈین بلے بازوں کو خبردار کر دیا


بھارت کے اسپورٹس تجزیہ کار بھی پاکستانی کپتان کی شاندار اننگز سمیت ٹیم کی پرفارمنس کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارت کے ڈیجیٹل شو اسپورٹس تک کے دوران بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے شو میں شریک دیگر میزبانوں سے بابر اعظم کی شاندار اننگز کا سوال کیا اور کہا کہ بابر کا ون ڈے کرکٹ کیرئیر دیکھا جائے تو انہیں پاکستان کیلئے رنز بنانے کی مشین کہا جاسکتا ہے۔

یہ بھول جائیں کہ بابر کے سامنے کون سی ٹیم تھی، یہ دیکھیں کہ بابر کے آخری 100 رنز 57 گیندوں پر ہیں جس پر بلا جھھجک یہ کہا جاسکتا ہے کہ بابر کو رنز بنانے کا طریقہ آتا ہے۔بھارتی صحافی نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹیم کا پہلا میچ خدشات بھرا ہوتا ہے لیکن بابر نے اپنے پہلے میچ میں 100 سے زائد رنز کرڈالے، نیپال کے خلاف میچ کے ذریعے جو پاکستان ٹیم اور بابر چاہتے تھے وہ ان کو مل گیا ہے۔

ایشیا کپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی

وکرانت گپتا نے کپتان کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا ایشیا کپ کو جیسی اوپننگ چاہیے تھی وہ مل گئی ہے، میچ کی شروعات میں گراؤنڈ میں بھی گرمی کی وجہ سے رش نہیں تھا لیکن بابر کی پرفارمنس کے ساتھ ہی اسٹیڈیم بھر گیا، 70 سے 80 فیصد افراد بابر کی پرفارمنس سے پہنچ گئے۔

ایشیا کپ اور ان کی ٹیم کو جس تڑکے کی ضرورت تھی بابر نے اپنی پرفارمنس سے وہ لگادیا ہے، پاکستان نے اپنی پرفارمنس سے اور بابر نے اپنے 151 رنز سے بھارتی بلے بازوں چاہے وہ ویرات ہو یا پھر روہت ہو، ان کو سمجھادیا کہ یہ دیکھ کر سامنے آنا۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ ساتھ ہی پاکستان نے اس جیت سے پہلا ٹیمپو سیٹ کردیا ہے، بھارتی ٹیم ابھی بھی کشمکش کا شکار ہے، دوسری جانب پاکستان ٹیم کا بیٹنگ اور بولنگ آرڈر دونوں سیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں