کراچی میں منکی پاکس وائرس کے 3 کیس سامنے آ گئے


کراچی: لیبیا سے کراچی پہنچنے والے 3 افراد میں ممکنہ منکی پاکس وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی سرویلنس ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منکی پاکس سے متاثرہ افراد کو کورنٹائن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنے لگا

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت سندھ نے کہا کہ منکی وائرس کا شکار تینوں افراد پاکستانی شہری ہیں اور تینوں افراد کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں منکی وائرس کے 2 کیس سامنے آئے تھے اور یہ تشخیص بھی سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے والے افراد میں ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں