کراچی میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنے لگا

پنجاب، آشوبِ چشم کے کُل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ

کراچی میں  ’آشوب چشم‘ کی وبا میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ سے شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ درجنوں آشوب چشم کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

جناح اسپتال میں یومیہ 50 آئی او پی ڈیز ہوتی ہیں جن میں سے 25 کیسز ریڈ آئی کے رپورٹ ہورہے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

کنسلٹنٹ اوپتھامولوجسٹ ڈاکٹر محمد معیز الدین کے مطابق کیسز میں اضافہ متاثرہ شخص کی آنکھ کا پانی دوسرے میں منتقل ہونے کے باعث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ آئی انفیکشن 8 سے 10 روز تک رہتا ہے، متاثرہ فرد کی آنکھیں نمی کے ساتھ سرخ ہوجاتی ہیں، آنکھوں میں درد بھی ہوتا ہے، متاثرہ فرد کا تولیہ اور صابن سمیت دیگر استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فرد آنکھ کو تجویز کردہ آئی ڈراپ اور صاف ٹیشو سے صاف کرسکتا ہے، متاثرہ آنکھ کو ٹھنڈے پانی سے دھونے سے آرام ملتا ہے، ریڈ آئی انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط اور صفائی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں