رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی، ماہرہ خان


معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ مینیک ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ماہرہ خان نے خود کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور ذہنی دباؤ سے جنگ لڑنے سے متعلق پہلی بار بات کی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی فلم رئیس کے ریلیز ہونے اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی سیگریٹ پیتے تصویر وائرل ہونے کے بعد سے انہیں سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، اِنہیں پینک اٹیکس آنے لگتے تھے اور وہ بے ہوش ہو جایا کرتی تھیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا بتانا تھا کہ اس ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے ان کی باقاعدہ تھراپی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں