عدالت نے مکیش کمار چاولہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا


محکمہ خوراک میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر عدالت نے نیب حکام کو مکیش کمار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب اور دیگر کو حکم دیا مکیش کمار چاولہ كو 12 ستمبر تک گرفتار نہ کیا جائے، مکیش کمار چاولہ انکوائری میں نیب حکام سے تعاون کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی القادر سے توشہ خانہ تک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں،نوازشریف

مکیش کمار چاولہ نے منیر اے ملک اور حیدر وحید ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مکیش کمار کے وکلا نے عدالت کو بتایا نیب حکام مکیش کمار اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کر رہے ہیں، ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے۔


متعلقہ خبریں