مختلف مقامات پر بارش کی پیشنگوئی

موسم

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ مختلف مقامات پر بارش کی پیش  گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

امریکہ، یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج زیا دہ سے زیادہ دالبندین 42 ، دادو، خیرپوراور شہید بینظیرآباد میں41 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں