برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی نسیم شاہ کی فین ہو گئیں


برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی فین ہو گئیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران نسیم شاہ کی پرفارمنس پر کہا کہ نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے فیورٹ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے ہیں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا معاملہ، ذکا اشرف کی روانگی، نجم سیٹھی کی واپسی؟

خیال رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جذباتی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے جذباتی انداز میں کہا تھا کہ ”میں صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ کاش آج میری امی یہ دیکھ سکتیں”۔


متعلقہ خبریں