سندھ میں پہلے فری وائی فائی زون کا افتتاح


روہڑی: سندھ کے شہر روہڑی کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا۔

سندھ میں پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا، جس کے منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔

اس موقع پر کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ جدید دور میں نوجوانوں کے لیے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے اور روہڑی کے فری وائی فائی زون سے ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنوعاقل اور دیگر شہروں میں بھی فری وائی فائی زون کی سروس دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

افتتاحی تقریب میں شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ فری انٹرنیٹ سروس سے ان کے لیے تعلیم کا حصول آسان ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں