شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کا باضابطہ اعلان کر دیا

nawaz sharif

نوازشریف کی وطن واپسی (ن) لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی


سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اقامہ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا، میاں نواز شریف اکتوبر میں واپس پاکستان جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پانامہ میں نوازشریف کا دور دور تک نام نہیں تھا، نوازشریف کو سازش کے تحت پانامہ کیس میں ملوث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی روح کے مطابق اسمبلی کو تحلیل کیا، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کرانے ہیں۔


متعلقہ خبریں