سپریم کورٹ کا توشہ خانہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ  نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے 28 اگست تک رپورٹ چیمبر میں جمع کروائیں۔

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق مناسب ہوگا دائر اپیلوں پر فیصلہ سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سماعت کے حوالے سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں