شہریوں کو ملنے والا ریلیف ختم، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے


یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹے کی قیمت بڑھ گئی۔ 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 1ہزار 5 سو 44 روپے مہنگا کیا گیا جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 7سو 72 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 8 سو 40 روپے کا ملے گا، جبکہ اس سے قبل عام صارفین کیلئے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 2 چھیانوے روپے کا تھا۔

پنجاب، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسی طرح عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 7 سو 72 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1ہزار 4 سو 20  روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہریو  کا صبر بھی جواب دے گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے آٹے کے 6 سو 50  روپے والا تھیلا 1 ہزار 4 سو 20 کا کردیاہے۔

گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوگیا

شہریوں نے مزید کہا  کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کے بعد نایاب ہو چکا ہے،  عام  شہریوں کیلئے سستے آٹے کا حصول دشوار ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں