پنجاب، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

flour rates

لاہور: پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد صوبے کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 100 سے لے کر 250 روپے فی من تک بڑھ گئی ہے۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 تا 120 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے تحت اس وقت لاہور میں گندم کی قیمت 4400 روپے جب کہ راولپنڈی میں 4500 روپے فی من سے تجاوز کرگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2550 روپے ہو گئی ہے جب کہ میدہ فائن کی بوری کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 11 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

آٹا سستا، روٹی پھر بھی مہنگی، نانبائی ایسوسی ایشن کا قیمتیں کم کرنے سے انکار

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی گندم خریداری بند نہ ہونے سے اوپن مارکیٹ اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے۔


متعلقہ خبریں