پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا۔
سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہیں، نئی حلقہ بندیوں کیلئے دسمبرتک کاوقت دیا گیا ہے۔
جہانگیر ترین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی کئی اہم وکٹیں گرا دیں
انہوں نے کہا جلد ہی ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہونگے کہ ہمیں جمبو جہاز لینا پڑے گا، ہم پورے پاکستان میں متحرک ہونگے۔
تحریک انصاف کے اہم رہنما آئی پی پی میں شامل ہو گئے
جہانگیرترین کا مزید کہا تھا کہ ابھی تو ہماری پارٹی کاآغاز ہے بڑی تعداد میں رہنما شامل ہو رہے ہیں، مزید کون کون شامل ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ابتدا اچھی ہے، انشااللہ آئندہ بھی اچھے کی امید ہے۔