جہانگیر ترین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی کئی اہم وکٹیں گرا دیں

Jahangir Tareen

بلوچستان سے قبائلی رہنماؤں اور عمائدین کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق ) کے رہنمائوں  نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نےآئی پی پی سینئر رہنما میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

جہانگیرترین نے بڑی اہم وکٹیں گرا دیں

پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق ٹکٹ ہولڈر ارشاد نذیر اور تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری ونگ ڈیوڈ گل، نائب صدر ونگ پی ٹی آئی سمی گل نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما منصف گل نےمیاں خالد محمود سے ملاقات کر کے پارٹی شمولیت اختیار کر لی ہے، جبکہ سابقہ صدر پی ایس ایف اوکاڑہ رانا علی  اور محمد اعجاز نجار نے بھی پارٹی میں شمولیت کا  اعلان کیا ہے۔

نکئی برادران اور کئی دیگر شخصیات کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو میاں خالد محمود نے خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر بھی گلے میں پہنائے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنما منزہ حسن نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا  کہ 9 مئی کے واقعات اور فوجی سرکاری تنصیبات کو  نقصان پہنچانے پر بھرپور مذمت کرتی ہوں،  جو ہوا غلط ہوا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم  پر تمام  اداروں کا احترام لازم ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی متحرک ، اہم عہدیداروں کی تقرریاں کر دیں

یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ منزہ حسن کا بیرون ملک سے واپسی پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں