یہ کام ہرگز مت کریں ، آئی فون صارفین کو انتباہ جاری

Iphone

یہ کام ہرگز مت کریں آئی فون صارفین کو انتباہ جاری


ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے سرہانے آئی فون رکھ کر سونے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فون یا چارجر کو اپنی جِلد سے براہ راست لگنے سے بچیں۔

واٹس ایپ نے ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا

کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی ڈیوائس، پاور ایڈیپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے جڑا ہو تو ان کو سرہانے رکھ کر سونے یا چادر یا تکیے کے اندر یا جسم پر رکھ کر سونے سے گریز کیا جائے۔

کمپنی نے صارفین کو مطلع کیا کہ فون کو چارج کرتے وقت اس کی اسکرین اوپر کی جانب ہونی چاہیئے۔

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12ستمبرکو ہو گا

مزید برآں اگر صارفین کو فون سے خارج ہونے والی تپش کو محسوس کرنے میں کسی قسم کا مسئلہ ہو تو انہیں خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے۔

صارفین کو پاور سورس سے جڑے کنیکٹر اور چارجنگ کیبل کے طویل مدت تک جلد سے ٹکرانے سے بچنا چاہیئے۔بے احتیاطی نقصان کا سبب ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں