پرویز خٹک کا جلسہ، کتنے لوگوں نے شرکت کی؟معروف صحافی کابڑادعوی

ptip

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نوشہرہ سے جلسوں کی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔

پرویز خٹک نے نوشہرہ جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ نوشہرہ کےلوگوں نےہمارا سر فخر اونچا کر دیا ہے،میرے پاس شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں، پارٹی میں شامل ہونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے جلسے میں کارکنوں کی شرکت سے متعلق بڑا دعوی کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر سینئر صحافی نے لکھا کہ” خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نوشہرہ میں پہلے جلسے میں 18 سے  20 ہزار افراد نے جلسہ گاہ میں شرکت کی ہے”۔

ہم پی ٹی آئی کاصفایا اور غرور کا سر نیچا کر کے دکھائیں گے ، پرویز خٹک

انہوں نے کہا کہ جلسے میں شامل زیادہ تر لوگ نوشہرہ ضلع سے ہی آئے، پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز نے پہلے کامیاب جلسے سے ان تمام مخالفین کے منہ بند کر دیے جو پارٹی کے قیام پر پروپیگنڈا کرنے میں پیش پیش تھے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کا پہلا جلسہ نوشہرہ میں شیڈول


متعلقہ خبریں