پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹیرینز) نے خیبر پختونخوا سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کے ترجمان ضیا اللہ بنگش نے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کا پہلا جلسہ 19 اگست کو نوشہرہ میں ہوگا۔
ترجمان ضیا اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی (پی) اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک جلسے سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی حکومت خود ختم کی، پرویز خٹک
خیال رہے کہ اپنے ایک حالیہ بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے تھے۔ انہیں الیکشن کرانے کے 4 موقع ملے لیکن یہ ضائع ہو گئے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سوچ کے ساتھ پارٹی کا حصہ بنے رہے، ہمارا خیال تھا کہ نیا پاکستان بنے گا لیکن نہ تو ہماری کوششوں کا صلہ ملا اور نہ ہی ہمیں پوچھا گیا۔