پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ کیس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے فیصلے کروائے گئے آج وہ اعتراف جرم کر رہے ہیں، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں، نئی مردم شماری پر سی سی آئی میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ دیا ہے۔
نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے، اعتزاز احسن
ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف چیئرمین پی ٹی آئی کو میں نے تو گرفتار نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کو لٹکایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری کی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پہلی بار سزا نہیں ہوئی، نواز شریف جب آتا ہے تو پاکستان میں استحکام آتا ہے، 2017سے آج تک ہر شخص کہہ رہا ہے کہ نواز شریف پر ظلم ہواہے، نواز شریف کے ساتھ ظلم ہوا تو اس کا مداوا کیوں نہیں ہو رہا؟۔
نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہو گیا اور اب آپ اعتراف کر رہے ہیں ، بیٹے سے تنخوا نہ لینے پر سزا سنائی گئی کیونکہ کسی کو لانا تھا ، بیٹے سے تنخوہ نہ لینے پر تاحیات نااہلی کی سزا سنائی گئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آج ترازو کے دونوں پلڑے برابر کر کے معافی مانگنی چاہیے، کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہئے۔