نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

nawaz sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ 

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پلان اے اور بی تیار کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 20 ستمبرکو وطن واپسی کی تاریخ پر غور کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پلان اے کے مطابق اسلام آباد یا پھر پلان بی کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر ہوگی ، سابق وزیراعظم کی واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے ان کی حفاظتی ضمانت لے جائے گی۔

نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں سب سے آگے کون؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 2018کے جبر میں بھی الیکشن لڑا، جماعت کی خواہش ہے ستمبر کے وسط میں نواز شریف وطن واپس آ جائیں ، قیادت خو دوطن واپس آنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں