سعودی محکمہ ٹریفک کا اہم فیصلہ، خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گا


ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے والوں پر ٹریفک کی سنگین خلاف ورزی کے تحت جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا، اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو اسلحہ چلانا سکھایا جائے گا

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ضوابط کی پابندی کرنے والی ٹیکسیوں پر ہی سفر کیا جائے اور ٹیکسیوں کے لیے متعدد تکنیکی خصوصیات مقرر کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں