سلیم صافی نگران وزیر اطلاعات؟ حقیقت کیا؟بڑا انکشاف

Saleem Safi

سلیم صافی نگران وزیر اطلاعات؟ حقیقت کیا؟بڑا انکشاف


نگران وفاقی کابینہ میں نگران وزیر اطلاعات کی حیثیت سے تقرر کیلئے دو سینئرصحافیوں سے بھی رابطے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیم صافی اور طلعت حسین دونوں کو وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی ،دونوں صحافیوں نے حکومت پاکستان کی ترجمانی سے معذرت کی ۔

یونان کشتی سانحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،تہلکہ خیز انکشافات

سلیم صافی وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کے قریبی دوست ہیں، انوارلحق کاکڑ کی بھی سلیم صافی کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی خواہش تھی ۔

سینئر صحافی سلیم صافی نے تصدیق کی کہ مجھے اس عہدے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے معذرت کی تھی۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں گر گئیں

دوسری جانب سینئر صحافی طلعت حسین کا کہناتھا کہ مجھے پہلے بھی اور اس دفعہ بھی وزیر اطلاعات کی پیشکش ہوئی تھی، میرے خیال سے ورکنگ جرنلسٹ کیلئے یہ عہدہ لےکر دوبارہ سے صحافی نہیں بنا جا سکتا۔

طلعت حسین کا کہناتھا کہ صحافی کیلئے حکومتی عہدے نہیں ہونے چاہئیں،ہم اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکتے۔


متعلقہ خبریں