یونان کشتی سانحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،تہلکہ خیز انکشافات

Greece Boat

یونان کشتی سانحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت تہلکہ خیز انکشافات


یونان کشتی سانحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بارڈرز پر تعینات ایف آئی اے حکام کی ملی بھگت سے لوگ بیرون ملک گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے تو300پاکستانیوں کی ہلاکت نہ ہوتی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

تحقیقاتی ٹیم کی وزیراعظم کو پیش انکوائری رپورٹ عملدرآمد کیلئے ایف آئی اے حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بارڈرز پر تعینات ایف آئی اے حکام کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے سیکڑوں پاکستانی غیرقانونی باہر گئے۔

ملک سے فرار25بڑے انسانی اسمگلرز کو واپس لانے کی کوشش کی جائے۔

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد سائیکل بھی مہنگی

پچھلے 5سال سے بارڈرز پر تعینات ایف آئی اے حکام کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے۔

بارڈرز پر تعینات عملے کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن بھی یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے تحقیقاتی کمیٹی احسان صادق کی سربراہی میں کام کررہی تھی،سابق وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کشتی واقعے میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا۔


متعلقہ خبریں