کمسن بچے نے چچا کا کیس لڑنے کیلئے وکیل کو فیس میں پالتو مرغا دیدیا


لاہور: کمسن بچے نے اپنے چچا کا کیس لڑنے کے لیے وکیل کو فیس کی مد میں اپنا پالتو مرغا دے دیا۔

چین: ماں کے ڈانٹنے پر بچہ تھانے پہنچ گیا

اس ضمن میں وکیل ملک پرویز نے بتایا ہے کہ بچے ایان کے پاس چچا کا کیس لڑنے کے لیے فیس دینے کے پیسے نہیں تھے تو بچے نے چچا کی ضمانت کے لیے فیس میں اپنا پالتو مرغا دے دیا۔

نظام بہتر بنانے میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، چیف جسٹس

کمسن بچے ایان نے اپنا پالتو مرغا وکیل کے حوالے کرنے سے پہلے اسے محبت سے چوما اور پھر آنسوؤں سے بھیگی ہوئی آنکھوں کے ساتھ وکیل کے حوالے کردیا۔

وکیل ملک پرویز کے مطابق پولیس نے بچے کے چچا محسن کو کسی اور کیس میں پکڑا تھا لیکن پھر اس پر 9 مئی کے واقعات کا کیس بنا دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا

بچے ایان کے متعلق وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ اسے اس کے چچا نے ہی پالا ہے اور وہ اسے ابو ہی کہتا ہے۔


متعلقہ خبریں