نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

MAQBOOL BAQIR

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

جسٹس (ر ) مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ سندھ نامزد

جسٹس (ر) مقبول باقر 2015 میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر 2002 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے جبکہ 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔

4 اپریل 2022 کو جسٹس (ر) مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں