طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا


ملک بھر میں 23 جولائی تک جاری رہنے والے مون سون کی بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دریائے راوی اور دریائے چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر ڈیمز تقریبا پانی سے بھر چکے ہیں۔ دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع

ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے بھی امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں