اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع


ملک بھر کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے۔

پنجاب کی بات کی جائے تو لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور بھکر میں بھی بارش متوقع ہے۔

چین میں بارشوں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان

اسی طرح محکمہ موسمیات کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو خضدار، کوہلو اور قلات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسیں گے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں