یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ

sultan alniyadi

یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ


76ویں یومِ آزادی کے موقع پر اماراتی عوام نے بھی  پاکستانی عوام کی خوشیوں میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت کی۔

اماراتی خلاباز نے  پاکستانی عوام کو ٹوئٹر پر مبارکباد دی ،اسلام آباد کی تصویر بھی شیئر کی۔

معروف بھارتی کرکٹر نے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد کی تصویر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی۔

اماراتی خلاباز نے تمام پاکستانیوں بشمول یو اے ای میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دی۔

سلطان النیادی کا کہنا ہے کہ ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں ، ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر النیادی اپنے 6 ماہ سے جاری سفر کو مکمل کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

 

یومِ آزادی پر اماراتی خلاباز کا حیرت انگیز کارنامہ
اماراتی عوام ہر اچھے برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں


ٹیگز :
متعلقہ خبریں