سابق بھارتی کرکٹرآکاش چوپڑا نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آکاش چوپڑا کا کہنا ہےکہ بھارتی ٹیم مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا
پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل تک پہنچنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ان چار ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچتی تو یہ ان کے لیے حیرت کی بات ہوگی۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا
یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت میں ہوگا، میگا ایونٹ کا شیڈول بھی جاری ہوچکا ہے۔