موت سے پہلے نوجوان کی سوشل میڈیا پر اپنی ہی موت کی پیشنگوئی


قاہرہ: ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان نے موت سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اپنی موت کی پیشن گوئی کردی تھی۔

تنہائی سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

خلیجی میڈیا کے مطابق اپنی موت کی پیشن گوئی کرنے والا نوجوان محمد صلاح الدین پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھا جس نے فیس بک پر آخری پوسٹ میں اپنی ہی موت کی پیشن گوئی کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد صلاح الدین ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا جس میں کم از کم پانچ افراد نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے تھے۔ افسوسناک واقعہ القرین شہر میں پیش آیا جو ملک کے مشرقی گورنری میں واقع ہے۔

رپورٹ کے تحت فیس بک پر مرحوم انجینیر محمد صلاح الدین کی بات چیت کے علاوہ یہ بھی معلوم ہوا کہ اس نے فیس بک کا کور فوٹو تبدیل کیا تھا۔

یقین کریں! انسان خاموشی کی آواز سن سکتا ہے، سائسدانوں کا انکشاف

مرحوم نے اس تبدیلی کے دوران کور فوٹو سے اپنی تصویر ہٹائی اورگریگورین سال کے اختتام کی تصویر پوسٹ کی جس میں پتے ٹوٹ کر گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مرحوم محمد صلاح الدین نے پوسٹ پر یہ بھی لکھا کہ میں نے سوچا تھا مگر یہ قبل از وقت ہے۔

بھکارن خزانے کی مالک نکلی ، موت کے بعداہم انکشافات

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو الصالحیہ روڈ 36 پر پیش آنے والے اس تصادم میں ایک باپ، اس کی دو بیٹیاں، ایک انجینئر، ایک پولیس افسر اور اس کے ایک دوست کی موت ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں