واشنگٹن: امریکہ نے نیجر کے معزول صدر کے لیے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بازوم کی صحت، ذاتی حفاظت اور خاندان کے لیے فکرمندی ہے۔
سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کے دو بھائی گرفتار
عالمی اور امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس بات کا اظہار مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے ذرائع ابلاغ سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے کہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ سے اس وقت بات چیت کی جب امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن کی نائیجر کے معزول صدر بازوم سے فون پر گفتگو ہو چکی تھی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نیجر کے وزیر اعظم احمودو محمدو نے انکشاف کیا ہے کہ معزول صدر محمد بازوم کو اہلیہ اور صاحبزادے کے ہمراہ ایک ایسی جگہ حراست میں رکھا گیا ہے کہ جہاں انہیں پانی و بجلی تک میسر نہیں ہے۔
افریقی ملک میں فوجی چوکی پر بڑا حملہ، 33 اہلکار ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے میتھیو ملر نے انتھونی بلینکن کے رابطوں کی بابت کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
ترجمان میتھیو ملر نے معزول صدر محمد بازوم کے حوالے سے بھی کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیں۔
واضح رہے کہ نیجر کے معزول صدر محمد بازوم کو 26 جولائی کو ہونے والی فوجی بغاوت کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
گیمبیا میں فوجی بغاوت ناکام، متعدد فوجی افسران گرفتار
خبر رساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدر محمد بازوم کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے۔