تنہائی سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق


نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تنہا اور سماجی طور پر کٹ جانا قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Harbinمیڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 22 لاکھ افراد پر ہونے والی 90 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے یا تنہائی محسوس کرتے ہیں، ان میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ تنہائی یا الگ تھلگ ہونے سے کسی فرد کی صحت کیسے متاثر ہوتی ہے، یہ ابھی مکمل طور پر سمجھ نہیں آ سکا مگر اس حوالے سے کئی عناصر ممکنہ کردار ادا کرتے ہیں۔

4 بچوں کی طبعی موت کے نئے شواہد کے بعد ماں کو 20 سال بعد رہا کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد صحت کے لیے مفید غذا کا استعمال نہیں کرتے جبکہ ورزش سے بھی دور رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے کو جسمانی ورم اور کمزور مدافعتی نظام سے منسلک کیا جاتا ہے، جس سے مختلف دائمی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی طور پر الگ تھلگ ہونے سے مراد یہ ہے کہ کسی فرد کا دیگر سے تعلق یا رابطہ ختم ہو جائے جبکہ سماجی تعلقات کے باوجود خود کو تنہا سمجھنے پر تنہائی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود تھی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تحقیق کے نتائج جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیرمیں شائع ہوئے۔


متعلقہ خبریں