نکئی برادران اور کئی دیگر شخصیات کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے نکئی برادران اور کئی دیگر شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار طالب نکئی، سردار ایاز نکئی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور چودھری نوریز شکور سمیت دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پرجہانگیر ترین نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،ہم سب دوستوں کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت کریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس سال بعد نئی مردم شماری ہوئی ہے ہر حلقے میں کچھ نہ کچھ فرق تو پڑے گا،نئے الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو کچھ وقت کے لیے ہوں گے، نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھےتعلقات ہیں، فیصل واوڈا

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے قصور سے دوست پارٹی جوائن کر رہے ہیں اور ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم سب دوستوں کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت کریں گے۔

اس موقع پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ ضلع قصور سے ہمارے دوست آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں، تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں وسطی سمیت پورے پنجاب سے مختلف گروپ ہمارے ساتھ شامل ہوتے نظر آئیں گے،ہم سب دوست مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے، پاکستان کو خوبصورت اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں