سی ٹی اسکین کا بہانہ ، جہلم کے اسپتال میں چور نے مریضہ کو لوٹ لیا


ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔

چور خود کو اسپتال کا ملازم ظاہر کرکے بزرگ مریضہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گیا۔

بن قاسم پپری میں چاول گودام میں 800 ٹن سے زائد چاول چوری

مریضہ کے مطابق ملزم اسپتال کا ملازم بن کر آیا اور کہا کہ آپ کا سی ٹی اسکین کرنا ہے، جس کے بعد ملزم نے کانوں سے بالیاں، موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنے کو کہا اور پرس لے کر فرار ہو گیا۔

مریضہ کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چور کی تلاش شروع کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں