ایمازون کے بانی نے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی نئی کوٹھی خرید لی


فلوریڈا: ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے امریکی ریاست فلوریڈا میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی نئی کوٹھی خرید لی۔

آن لائن شاپنگ کمپنی ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے فلوریڈا میں 3 بیڈ رومز، 3 ماتھ رومز پر مشتمل کوٹھی ایک ماہ قبل خریدا اور کوٹھی خریدنے سے ایک ماہ قبل ہی انہوں نے لورین سانچیز کو 25 لاکھ ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی دے کر منگنی کر لی تھی۔

بیزوس کی نئی کوٹھی انڈین کریک جزیرے پر واقع ہے جسے 1965 میں تعمیر کیا گیا تھا جبکہ 1985 میں اسے مزید وسعت دی گئی تھی۔ یہ کوٹھی 9 ہزار 259 مربع گز پر محیط ہے۔ اس جزیرے کی اپنی کونسل، میئر اور پولیس فورس بھی اپنی ہے۔

59 سالہ جیف بیزوس دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 163 ارب ڈالر ہے۔

جیف بیزوس نے حالیہ برسوں میں کئی گھر خریدے ہیں جس میں واشنگٹن، بیورلی ہلز اور ماؤئی شامل ہیں۔ ان کی ملکیت میں مین ہٹن، سیاٹل اور ٹیکساس کی بھی کئی جائیدادیں ہیں۔


متعلقہ خبریں