صدر مملکت نے 5 بلز کی منظوری دے دی


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلز کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے گیس (چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023 اور پی آئی اے کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دے دی جبکہ تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 بھی منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، چیف جسٹس

ایوان صدر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اسمبلی سے منظور کردہ بلز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

اس کے علاوہ عارف علوی نے عبدالرزاق داؤد کی مزید 5 سال کے لیے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی بھی منظوری دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔


متعلقہ خبریں