نئی دہلی: بھارتی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی ویسی ہی سیکیورٹی ملے گی جیسی دوسرے ممالک کی ٹیموں کو ملے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کسی بھی دوسرے ملک کی کرکٹ ٹیم کی طرح برتاؤ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام ضروری سیکیورٹی نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ تمام دیگر شرکا کو بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2023، ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہو گی
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی ناراض ہو گئے
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال اکتوبر میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔