شاہنواز دھانی ناراض ہو گئے


لاہور: قومی ون ڈے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی ناراض ہو گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے قومی ون ڈے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی صحافی نے میرے اعدادوشمار سلیکٹرز کو نہیں دکھائے۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپلوڈ کی گئی پوسٹ پر شاہنواز دھانی نے اپنی راضگی کا اظہار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا

راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے اعداد و شمار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے جس میں شاہنواز دھانی کا نام شامل نہیں تھا۔

شاہنواز دھانی نے راشد لطیف کی اپلوڈ کردہ پوسٹ پر اپنی پرفارمنس پوسٹ کر کے سوال کر دیا کہ “کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں؟”


متعلقہ خبریں