گورنر سندھ کے سمری پر دستخط، سندھ اسمبلی تحلیل، صوبائی کابینہ ختم


کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی توڑ دی ہے۔

نگران وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کل تک ہوجائےگا،شہبازشریف

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ از خود سمری لے کر گورنر ہاؤس گئے تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

3 بڑے ہسپتال 25 برس کیلئے حکومت سندھ کے حوالے

مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر تین دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔

آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا تھا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جب کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

کسی سینیٹر کے نگران وزیراعظم یا نگران وزیر بننے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں،اسحاق ڈار

واضح رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت  جا ری ہے۔


متعلقہ خبریں