3 بڑے ہسپتال 25 برس کیلئے حکومت سندھ کے حوالے


کراچی کے 3 بڑے ہسپتالوں کو 25 برس کیلئے حکومت سندھ کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 بڑے ہسپتال، سندھ حکومت کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس حوالے سے وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کردیے گئے۔ آپریٹنگ اینڈمنجمنٹ معاہدہ کی منظوری وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ان ہسپتالوں میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، کراچی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کراچی شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت نیشنل انسٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی کو بھی سندھ حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کراچی ، فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 29 خواتین اور بچے بیہوش

دوسری طرف محمد خالد بخاری ایم ایس سروس ہسپتال کراچی کو ڈاکٹر رتھ کے ایم پی ایف اے یو سول اسپتال کا چارج دے دیا گیا ہے۔ عتیق الرحمان قریشی ایم ایس گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کراچی تعینات کردیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں