گاڑی کی رجسٹریشن کیساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائیگی، محکمہ ایکسائز

excise

نئی گاڑیاں رجسٹرڈ کرانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی


محکمہ ایکسائز نے کہا ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی فائل مالک کو واپس کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹرایکسائزاسلام آباد کا کہنا ہے کہ کسی اورکی گاڑی رجسٹرڈ کروانے والے کو بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹرلانا ہوگا۔

ادائیگی کے باوجود گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ

غیررجسٹرڈ گاڑی مالکان ایک ماہ میں رجسٹریشن لازمی کروائیں۔ڈائریکٹرایکسائزکا مزید کہنا ہےکہ ایک ماہ بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائےگی۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ ایکسائز رجسٹریشن کے بعد گاڑی کی فائل اپنے پاس رکھ لیتا تھا۔


متعلقہ خبریں