ادائیگی کے باوجود گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ

cars

پیسے لینے کے باوجود شہریوں کو گاڑیاں فراہم نہ کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف بڑا ایکشن


پی اے سی نے پیسے لینے کے باوجود شہریوں کو گاڑیاں فراہم نہ کرنے والی آٹو موبائل کمپنیوں کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کی سفارش کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں رکن کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے آٹو موبائل کمپنیوں کے معاملے پر بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

پی سی بی نے انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں نے شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں اور مقررہ رقم لینے کے بعد اضافی پیسے بھی مانگے گئے اس کے باوجود شہریوں کو وقت پر گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہم نے اضافی رقم صارفین کو واپس کرنے کی ہدایت کی ہے، اگر ای ڈی بی ناکام ہوتا ہے تو معاملہ ایف آئی اے کو دیا جائے۔

نواز شریف اور آصف زرداری کو ایسے فیصلے لینے چاہئیں جس سے میرے اور مریم نواز کیلئے سیاست آسان ہو، بلاول بھٹو

چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نے کہا لوگوں سے بہت زیادہ رقوم لی گئیں۔

کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ آڈیٹرجنرل ،ای ڈی بی، وزارت صنعت و پیداوار اور تجارت کے نمائندے بھی تحقیقات میں شامل کئے جائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں