فیس بک صارفین کیلئے بُری خبر

فائل فوٹو


کیلیفورنیا: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک صارفین اگلے ماہ سے میسنجر کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔ میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور SMS ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جا رہا ہے۔

وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے فیس بک میسنجر کو استعمال کر رہے ہیں انہیں میٹا کی جانب سے تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کے بعد اب صارفین گوگل یا سام سنگ کی میسجنگ ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی صارفین کیلئے پیسے کمانے کی بڑی خوشخبری

اعلان کے مطابق 28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے میسنجر کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔

میٹا فیس بک میسنجر کے میسجز کو صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر بھیجے گا۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے میسجنگ ایپ کے آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں