(طارق وحید) کینیڈا میں پاکستانی نوجوان رضا عزیز جھیل میں پھنسی خواتین کی جان بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے رضا عزیز نے کامیابی سے خواتین کی پھنسی کشتی تو نکال لی تاہم خود جھاڑیوں میں پھنس گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔
کینیڈین میڈیا کی جانب سے پاکستانی باشندے کی بہادری اور جذبہ انسانیت کی ستائش کی گئی۔ رضا کی نماز جنازہ کینڈا میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
واقعے سے متعلق رضا عزیز کے چچا آصف عزیز نے بتایا کہ رضا تین ماہ قبل ہی فیملی سمیت کینیڈا منتقل ہوئے تھے،وہ کینڈا میں فیملی اور دوستوں کے ساتھ پکنک پر گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جھیل میں پھنسی خواتین نے کشتی سے مدد کے لئے پکارا،علی رضا فوری پہنچ گئے، وہ تیراکی کے ماہر تھے،لیکن کشتی نکالنے کے بعد خود جھاڑیوں میں پھنس گئے تھے۔