سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ

سونے کی قیمت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 12 سو روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 22 ہزار 2 سو ہو گئی ہے، اس طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبررساں ادارے نے مقامی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.69 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.52،18 قیراط 174.52 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونا 203.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,954.61 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,047.69 ریال، 24 قیراط ایک گرام گنی 2,233.84 ریال اور ایک کلوگرام سونا 234,320.42 ریال میں دستیاب رہا۔


متعلقہ خبریں